ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت بند: ملک بھر میں کئی مقامات پر تشدد، نو کی موت،میرٹھ میں پولیس چوکی نذرآتش

بھارت بند: ملک بھر میں کئی مقامات پر تشدد، نو کی موت،میرٹھ میں پولیس چوکی نذرآتش

Tue, 03 Apr 2018 00:38:50    S.O. News Service

نئی دہلی،02؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کی مخالفت میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔الگ الگ ریاستوں سے تشدد کے واقعات کی خبریں آ رہی ہیں جس میں نو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ پنجاب، یوپی ،راجستھان،بہار اور مدھیہ پردیش میں کئی مقامات پر مظاہرین نے ٹرینیں روک دی ہیں اور ہائی وے جام کر دیاہے۔ بند کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کے خدشے کے مد نظر فوج اور نیم فیجی دستوں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔کیونکہ پنجاب میں دلت آبادی ہے۔ایسے میں یہاں بند کا سب سے زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔اس لئے ریاست کے تمام اسکولوں اور پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو بند رکھا گیا ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو شام 5 بجے سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔تاکہ سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ کو بڑھاوا نہ ملے۔سی بی ایس ای نے ریاست میں آج ہونے والی 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کو  رد کر دیا ہے۔


Share: